لاہور (ویب ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ نگار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو ملائیشیا کا دورہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی پہلے ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات ہو چکی تھی لیکن میں نے انہیں بتایا کہ ڈاکٹر مہا تیر محمد پاکستان میں دلچسپی رکھتے ہیں۔مہا تیر محمد کے دوست
پنجاب نیورسٹی میں پڑھتے تھے وہ اس حوالے سے لاہور میں اپنے دوستوں سے بات کرتے رہتے تھے،اس لیے میں نے عمران خان سے عرض کیا کہ آپ کو ملائیشیا جانا چاہئیے۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ مہا تیر محمد نے کہا تھا کہ ملائیشیا کی ترقی کا عمل اس وقت شروع ہوا جب ہم نے اپنے داخلی اختلافات پر قابو پایا۔واضح رہے ملائیشیا کے وزیراعظم اس وقت اپنے تین روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔گذشتہ روز ل پاکستان اور ملائیشیا کے وزیراعظمنے پاکستان میں مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی، ۔اس موقع پر وزیراعظم مہاتیر محمد کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یوم پاکستان میں شرکت میرے لیے باعث اعزاز ہے۔پاکستان اور ملائشیا کے درمیان سرمایہ کاری پر بات چیت ہوئی۔ یقین ہےپاکستان کے ساتھ تجارت میں اضافہ ہو گا۔ پاکستان کے ساتھ تجارت میں اضافے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔دونوں ممالک میں گہری دوستی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بہت خوشی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ہمیں غریب بنا دیتی ہے۔کرپشن کسی بھی ملک کو غریب بنا دیتی ہے اس لیے کسی
بھی ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے پاکستان ملائیشیا سے استفادہ حاصل کر سکتا ہے۔کہ مہا تیرمحمد نے عمران خان کو ملائیشیا کی بنی کارتحفہ میں دی۔