نوبل انعام کی اصل حقدارنیوزی لینڈ کی وزیراعظم ہیں جسینڈاآرڈرن کو نوبل انعام دینے کیلئے پاکستان سے بڑی آواز بلند کردی گئی

پشاور(ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی نے وزیراعظم نیوزی لینڈ کو نوبل انعام دینے کا مطالبہ کر دیا۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو نوبل انعام کا اصل حق دار قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غلام احمد بلور نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے حالیہ

کردارکو سراہتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا کہ امن کے نوبل انعام کی اصل حقدار نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم ہیں جنہوں نے غیر مسلم ہونے کے باوجود اپنے کردار سے ثابت کیا ہے کہ کسی بھی مذہب میں دہشت گردی کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلی بار نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں تلاوت قرآن پاک اور وزیر اعظم کے مشرقی لباس میں شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور لواحقین کیلئے شہداء پیکج کے اعلان نے نئی تاریخ رقم کی ہے جو حقیقی معنوں میں لائق تحسین ہیں، حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں جنت برائے فروخت کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے لیکن کسی میں اس کے خلاف آواز اٹھانے کی ہمت نہیں، انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کی مثال باعث تقلید ہے جنہوں نے اپنے کردار سے کروڑوں مسلمانوں کے دل جیت لئے ہیں جبکہ دنیا بھی مسلمانوں کے حوالے سے کیوی وزیراعظم کی خدمات کی معترف ہے،حاجی بلور نے مطالبہ کیا کہ اس سال کا امن نوبل پرائز نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو دیا جانا چاہئے ،انہوں نے نوبل پرائز

دینے والوں سے بھی اپیل کی کہ اس پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔مرکزی سینئر نائب صدر نے سمجھوتہ ایکسپریس کے حوالے سے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیااور کہا کہ ہمسایہ ملک میں30کروڑ کے لگ بھگ مسلمان قیام پذیر ہیں لیکن اتنے بڑے سانحے کے باوجود شہید ہونے والے مسلمانوں کے لواحقین کی کسی طور داد رسی نہیں کی گئی جبکہ اس کے برعکس سمجھوتہ ایکسپریس کے دہشت گردوں کو رہا کر دیا گیا،انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے کسی بھی کونے میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تمام مسائلمذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں