نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم لاہور پہنچ گئی ۔۔۔ لاہور میں ہاؤسنگ سوسائٹی کس جگہ بنائی جائے گی ، ڈاؤن پے منٹ کتنی ادا کرنا ہو گی ،جانیں

لاہور(ویب ڈیسک ) حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کیلئے اسلام آباد، لاہوراور کوئٹہ میں جگہوں کا انتخاب کرلیا ہے، اسلام آباد میں4، لاہوراور کوئٹہ میں ایک ایک مقام منتخب کیا گیا ہے،اسلام آباد ہائی رائز ماڈل کو پورے ملک میں پھیلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا اجلاس

ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم کو نئے پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں ہونے والی اب تک کی پیشرفت بارے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ پروگرام کیلئے قانون تیار ہے، قانون کا مسودہ منظوری کیلئے جلد پارلیمنٹ میں لایا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ہاؤسنگ پروگرام کیلئےاسلام آباد میں4، لاہوراور کوئٹہ میں ایک ایک مقام منتخب کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پروگرام کے اسلام آباد ہائی رائز ماڈل کو پورے ملک میں پھیلایا جائےگا۔مزید برآں صوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت گھروں کے حصول کی ڈاؤن پیمنٹ کو 20سے کم کر کے 10فیصد کر دیا گیا ہے۔ ضلع لودھراں کو بھی اس سکیم کے پہلے مرحلے میں شامل کر لیا گیا ہے۔ انہوںنے یہ بات لودھراں میں نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کی جگہ کے معائنہ اور اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان لودھراں میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا افتتاح کریں گے اورکم آمدنی والے عوام کو اپنا گھر بنانے کیلئے 5لاکھ روپے کا بلا

سود قرضہ حسنہ دینے کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔اس سال تین لاکھ گھروں کی تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ہائوسنگ سکیم میں دو فیصد کوٹہ صحافیوں کیلئے مختص کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو کم لاگت کے گھروں کی فراہمی کیلئے ایک جامع منصوبہ پر عمل پیرا ہے اور متعلقہ محکموں کو اس ضمن میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ڈی جی ہائوسنگ سکیم لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر رائو امتیاز نے بھی تقریب سے خطا ب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں