اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، حافظ آباد راولپنڈی ، اسلام آباد میںگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے تفصیلات کے مطابق سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی کہیں بارش اور کہیں سرد ہوائیں چل رہی ہیں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے
وقفے سے کبھی ہلکی اورکبھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، کئی علاقوں میں ژالہ باری سے موسم سرد ہو گیا۔پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کہیں بارش اور کہیں ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، چمن میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری ہو رہی ہے۔قلعہ عبداللہ، گلستان، میزئی اڈا، پشین، خانو زئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، کوژک ٹاپ پر بارش ہو رہی ہے، بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی اور رابطہ سڑکیں متاثر ہیں۔۔گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختون خوا کے بالائی مقامات پر موسم ابرآلود اور سرد ہے، سندھ کے بیشتر شہروں میں موسم صاف اور خشک ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود اور موسم خشک رہے گا۔کوئٹہ، ژوب، قلات، مالاکنڈ ، بنوں،ڈی آئی خان، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، ۔