استنبول (نیوز ڈیسک ) ملک بھر میں قرار دادِ پاکستان پیش کیے جانے کے 79 سال پورے ہونے پر یومِ پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔تاہم اس دن پر پاکستان کے دوست ممالک بھی پیش پیش ہیں۔یوم پاکستان کے موقع پر بردار ملک ترکی کا مشہور ٹاور پاکستان کے پرچم میں رنگ گیا۔اس حوالے سے کئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
ترک حکام نے یوم پاکستان پر ترکی کے مشہور عطاکالے ٹاور اور استنبول کے اہم پل پر سبز ہلالی پرچم کو زینت بنا کردوستی کا حق ادا کر دیا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر شئیر ہو نے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دار الحکومت انقرہ میں واقع مشہور بلند عمارت پر سبز ہلالی پرچم بنا ہوا ہے۔جب کہ “جیوے جیوے پاکستان” کا نعرہ بھی درج کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی بے پناہ محبت کے اظہار پر ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے اور دعا کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی ایسے ہی قائم رہے اور تعلقات مزید مضبوط ہوں۔جب کہ آج صبح یوم پاکستان پریڈ کے دوران پاکستان کے برادر ملک ترکی کے لڑاکا طیاروں نے فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا۔ یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ میں ترکی کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کے ساتھ چین کے جے 10 طیارے بھی شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ سعودی عرب، آزربائیجان کے فوجی دستے بھی شریک تھے۔ یوم پاکستان کی پریڈ میں حصہ لینے والے ترک فضائی کے دستے کے سربراہ نے پاکستان کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یومِ پاکستان کی پریڈ میں حصہ لینے والے ترکی کی فضائیہ کے دستے کے سربراہ جب
کرتب دکھانے آئے تو وہ بلند آواز میں ایف 16 کے کاک پٹ سے زمین پر موجود افراد سے مخاطب ہوئے ، ترک فضائی کے دستے کے سربراہ نے کہا کہ ”تمام پاکستانیوں کو یومِ پاکستان مبارک ہو پاکستان زندہ باد ، پاک ترک دوستی پائندہ باد
Thank You #Turkey 🇹🇷🇵🇰#pakturkrelations #Pakturk pic.twitter.com/Agl7XYHPDk
— Ferzeen Ahmad (@AhmadFerzeen) March 22, 2019