اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)کپتان کا ایک اور تاریخی یارکر ۔۔ سعودی ولی عہد کے بعد سعودی عرب سے آج کونسی بڑی شخصیت پاکستان آرہی ہے ، نام بارے جان کر آپ یقین نہیں کرینگے ۔۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کی آج پاکستان آمد کی تصدیق کردی ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عادل
الجبیر سے آج ملاقات ہو گی اور وہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کے دورہ پاکستان کا ایجنڈا کشیدگی میں کمی و خطے کا امن و استحکام ہے۔ پاکستان اور بھارت کے معاملے پر پرائیوٹ ڈپلومیسی جاری ہے۔گزشتہ دنوں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ نے ولی عہد کی جانب سے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام دیا اور ساتھ ساتھ خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار ہوا ہے اور اس سے قبل ان کی یکم مارچ کو پاکستان آمد متوقع تھی۔