اپوزیشن عمران خان کونوبل انعام تو کیا پوری دنیا کے ایوارڈ دے دی گی اگر وہ ان کو این آر او دے دیں

اسلام آباد (ںیوزڈیسک) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن این آر او چاہ رہی ہے ۔ بلاول نے پوچھا کہ عمران خان کو نوبل انعام کیوںدیں؟ میں نے کہا کہ اپوزیشن عمران خان کو نوبل انعام ، نشان پاکستان سمیت تمام ایوارڈ ز دینے کو تیار ہو جائے گی اگر انہیں این آر او دے دیا جائے لیکن این آر او

عمران خان نے کسی صورت نہیں دینا۔ اسی لیے ان کا رونا پیٹنا جاری رہے گا۔ گرفتاریوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گرفتاریوں کا سلسلہ ایسے ہی جاری رہے گا۔ گرفتاریاں نہیں رُکیں گی۔ فواد چودھری کی باتوں پر طلال چوہدری نے کہا کہ یہ جو مرضی کہہ لیں ، یہ چاہے میاں نواز شریف کی صحت سے کھیل لیں، چاہے ڈیل کی باتیں کر لیں۔ بہت سارے سوالات کا جواب یہ یہاں نہیں دیں گے اور بیان بازی سے اپنے آپ کو چھُپانے کی کوشش کریں گے لیکن جب یہ پاکستان کی گلیوں میں جائیں گے تو لوگ ان کا بجلی کے بلوں ، گیس کے بلوں، بیروزگاریوں اور مہنگائی سے ان کا استقبال کریں گے۔ یہ لوگ بیان بازی کر کے اور این آر او کی باتیں کر کے اپنی نالائقی چھُپاتے ہیں۔ نواز شریف کی بیوی آخری سانسیں لے رہی تھی اور وہ اُن کو چھوڑ کر جیل جانے کے لیے آئے۔ اپنی بیٹی کو ساتھ لے کر آئے۔یہ کہتے ہیں کہ وہ لندن جانا چاہتے ہیں حالانکہ جانے والا وقت گزر گیا ہے ۔ ہم نے کہیں نہیں جانا اب جانے کی باری آپ کی ہے،اگر جانا ہوتا یا کوئی ڈیل کرنی ہوتی تو وہ ہم نے پہلے ہی کر لی ہوتی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ آخری جماعت ہماری رہتی ہے اور اب فواد چودھری صاحب نے ہماری ہی جماعت میں آنا ہے۔جس پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ جماعت تو رہ ہی نہیں گئی آپ فارغ ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں