واشنگٹن(ویب ڈیسک ) دنیا کی دس امیرترین شخصیات کی فہرست جاری کردی گئی،ایمازون کمپنی کے مالک جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔امریکی جریدے فوربس کے مطابق ایمازون کے بانی 54سالہ جیف بیزوز بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین ارب پتی شخص کا اعزاز چھیننے کے ساتھ ساتھ 131ڈالرزاثاثے رکھنے والے واحد فرد بن گئے،
1999 میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے فرد تھے، اب بیس سال بعد کوئی شخص اس سنگ میل کو عبور کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔بل گیٹس 97ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں،اسی طرح امریکی تاجر وارن بفٹ 88 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے،چوتھا پر برناڈ آرنلٹ 76 ڈالرز،میکسیکو سے تعلق رکھنے والےکارلو سلم 64ڈالرز کے ساتھ بانچویں،چھٹے نمبرپرامانکوکا62.7، ساتویں پر لاری ایلی سن 62.5،فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 62.3بلین ڈالرز کے ساتھ آٹھویں نمبرپر ہیں۔فہرست میں نویں نمبر پر مائیکل بالمبرنگ 55.5 اور دسویں نمبر پر لاری پیج ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت50.8 بلین ڈالرز ہیں۔دوسری طرف گاڑیاں بنانے والی نامور فرانسیسی کمپنی ‘بوگاٹی’ نے دنیا کی مہنگی ترین کار متعارف کرادی جو چند لمحے میں ہی فروخت ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق بوگاٹی کی جانب سے ‘لا وائٹور نوائر’ نامی کار جنیوا انٹرنیشنل موٹر شو میں پیش کی گئی جسے متعارف کرانے کے فوری بعد ہی خرید لیا گیا تاہم کمپنی کی جانب سے خریدار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔لا وائٹور نوائر کی قیمت 19 ملین ڈالر ہے جو
پاکستانی روپوں میں تقریباً پونے 3 ارب روپے بنتے ہیں۔16 سیلنڈر انجن کی حامل 2 دروازوں والی سیاہ بوگاٹی کاربن فائبر سے بنائی گئی ہے جسے کمپنی کی 110 ویں سالگرہ کے موقع پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ‘لا وائٹور نوائر’ دنیا کی مہنگی ترین کار ہے تاہم کمپنی نے خریدار کی شناخت نہ بتاتے ہوئے کہا کہ بوگاٹی برانڈ سے خاص لگاو رکھنے والے شخص نے ان کی جدید کار خریدی ہے۔لا وائٹور نوائر کا ڈیزائن 1930 میں پیش کردہ 57 ایس سی ایٹلانٹک کے مشابہ ہے۔