پاکستان کےلیے ویزاپالیسی میں تبدیلی کی خبریں ،امریکی سفارتخانے نے وضاحت پیش کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکہ نے پاکستان کے لیے ویزا پالیسی میں تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردید کردی اور گذشتہ روز جاری ہوئے بیان کی وضاحت بھی کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے ویزا پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، صرف کچھ کیٹیگریز میں مدت کو پاکستانی ویزا کی مدت کے مطابق ڈھالا ہے۔مدت کی

یہ تبدیلی اس سال جنوری میں کی گئی تھی، جس کے تحت دونوں ممالک اب ایک دوسرے کے صحافیوں کو صرف تین ماہ کا ویزا دیتےہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ صحافیوں، عارضی مدت کے لیے کام کرنے والوں کے لیے ویزا پالیسی میں تبدیلی کی گئی،ان کیٹیگریز میں پاکستان بھی اسی مدت کا ویزا دیتا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ امریکہ نے پاکستانی صحافیوں کے لیے نئی ویزا پالیسی جاری کر دی۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ امریکہ نے پاکستانی صحافیوں کے لیے نئی ویزا پالیسی جاری کر دی ۔ نئی ویزا پالیسی کے تحت امریکہ پاکستانی صحافیوں کو 3 ماہ کا ویزا دے گا ۔ امریکہ نے پاکستانی صحافیوں کے لیے جاری کردہ نئی ویزا پالیسی کے تحت ویزے کی مدت پانچ سال سے کم کر کے تین ماہ کر دی ہے جبکہ سرکاری حکام کو ویزا کام کی مدت کو مدنظر رکھ کر جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی امریکی شہریوں کے لیے ویزا مدت میں کمی جیسے اقدامت کر چکا ہے۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے اس بیان کے بعد کئی جگہ یہ کنفیوژن پائی گئی کہ آخر یہ ویزا پالیسی کس پر لاگو ہو گی اور اس

کی کیا تفصیلات ہیں جس پر آج وضاحتی بیان جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت بتایا گیا ہے کہ یہ ویزا پالیسی صحافیوں اور عارضی مدت کے لیے کام کرنے والوں کے لیے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں