لاہور( ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ریما خان کا کہنا ہے کہ بہت سی سیاسی جماعتوں کی جانب سے مجھے سیاست میں آنے کی دعوت دی گئی ، شیری رحمان سے ملاقات ہوئی ، اس وقت شیری رحمان لندن میں پاکستان کی سفیر تھیں، عمران خان سے بھی مجھے ڈانٹ پڑی ۔تفصیلات کے مطابق ایک لمبے عرصے کے بعد پاکستانی اداکارہ ریما خان کی واپسی ہوئی
ہے اور انہوں نے پاکستانی فلم انڈستری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کر کے رکھ دیا ہے۔ اپنے انٹرویو میں ریما خان نے بتایا کہ ایک دفعہ شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ کی تقریب جا ری تھی کہ میں نے وہاں پر کہہ دیا کہ میرا کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے لیکن میں شوکت خانم کے لیے ہمیشہ کام کرتی رہوں گی ، عمران خان نے میری اس حرکت پر مجھے ڈانٹا اور ڈائس میں آکر کہا کہ جو سیاست میں نہیں ہے وہ کچھ بھی نہیں ہے، مجو کسی بھی سیاسی جماعت میں نہیں میں اسے اچھا نہیں سمجھتا۔ریما خان نے دوران انٹر ویو کہا کہ میرے سکینڈلز بنوائے گئے، مجھے فلموں سے نکالا جااتا رہا ، کئی دفعہ تو ایسا ہوا کہ فلموں سے میرے سین ہی کاٹ دیئے جاتے رہے لیکن میں نے اپنا کردار سب پر واضح رکھا اور مخالفین کی تمام تر سازشوں کو ناکام بناتی رہی ، ایک اداکارہ نے مجھے زہر دینے کی کوشش کی ۔ اداکارہ نے زہر دینے کے لیے جس اسٹنٹ کو میرے خلاف خریدہ وہی میرے پاس آیا اور اس نے مجھے ساری حقیقت سے آگاہ کر دیا ۔اداکارہ ریما کا کہنا تھا کہ کچھ اداکارائیں بہت جلد گاڑیوں پر گھومنے لگیں اور انکے پاس پیسہ بھی آگیا لیکن لالی وڈ میں
اداکاراؤں کو جسنی حراسگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن وہ چپ رہتی ہیں، میں خاموش نہیں رہی اور اپنے خلاف ہونے والی ہر بات کے خلاف آواز اُٹھائی ۔