ڈاکٹرشاہدمسعودکوبڑی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے معروف صحافی اور اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا

حکم دے دیا۔عدالت نے سپریم کورٹ کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا۔ یاد رہے کہ سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کیا تھا۔ اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنی ضمانت کی درخواست جلد مقرر کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ اینکر پرسن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے، درخواست گزار ایک صحافی/اینکر پرسن ہے جو تین ماہ سے سلاخوں کے پیچھے ہے،درخواست گزار کو میڈیکل کے مسائل کا سامنا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست 24 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کرے۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے اسلام آباد کے پمز اسپتال میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی اور معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کے ایم آر آئی سمیت متعدد ٹیسٹ کیے گئے ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود پر فالج کا حملہ ہوا۔ڈاکٹر شاہد مسعود کی ٹیسٹ رپورٹ میں فالج کے ہلکے حملے کی تصدیق بھی کی گئی تھی۔ جس کے بعد ان کا علاج

شروع کیا گیا اور ان کے دل کی دھڑکن کی نگرانی کے لیے الیکٹرانک کارڈیک مانیٹر مشین بھی لگائی گئیں۔ پمز اسپتال میں زیر علاج ڈاکٹر شاہد مسعود سے حکومتی نمائندوں نعیم الحق اور ندیم افضل چن نے ملاقات کی تھی۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں پی ٹی وی کرپشن کیس میں عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں