جمال خشوگی کے قتل کاحکم محمدبن سلمان نے دیا،خفیہ ایجنسی نے راز سے پردہ اٹھادیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس حکام کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے جمال خشوگی کے قتل کا حکم دیا۔ ادھرترک میڈیا نے مقتول صحافی جمال خشوگی سے متعلق دوسری آڈیو ٹیپ کا دعویٰ کیا ہے۔سعودی صحافی جمال خشوگی کے پراسرار قتل پر شکوک وشبہات کے پڑے پردے تا حال نہ اٹھائے

جا سکے۔ واشنگٹن پوسٹ اور اے پی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس حکام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ محمد بن سلمان نے جمال خشوگی کے قتل کا حکم دیا، تاہم وائٹ ہاؤس، وزارت خارجہ اور سی آئی اے نے اس خبر پر اپنا موقف دینے سے انکار کیا ہے۔سعودی عرب اس سے پہلے بیان دے چکا ہے کہ صحافی جمال خشوگی کے قتل کا حکم ولی عہد محمد بن سلمان نے نہیں، بلکہ ایک سینئر انٹیلیجنس اہلکار نے دیا تھا۔ ادھرترک میڈیا نے مقتول صحافی جمال خشوگی سے متعلق دوسری آڈیو ٹیپ کا دعویٰ کیا ہے، ترک صدر طیب اردوان اور صدر ٹرمپ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جمال خشوگی کے قتل سے متعلق کسی بھی جانب سے حقائق نہیں چھپائے جانے چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں