آپ باہر جا سکتی ہیں مگر ایک شرط پر ۔۔۔۔۔۔ مریم نواز کو بڑی پیش کش کردی گئی

لاہور(ویب ڈسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو بیرون ملک جانے اور وہاں 3سے 4 سال گزارنے کی بڑی پیشکش کر دی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ان کو یقین دلایا گیا ہے کہ اگر وہ ایسا کریں تو 4سال بعد وطن واپسی پر ان کیلئے حالات سازگار ہو جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کی معلومات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیراعظم

نواز شریف کی بیٹٰی مریم نواز کو بڑی پیشکش کر دی گئی ہے۔ ذرائع کی معلومات کے مطابق اس پیشکش کے حوالہ سے اب تک مریم نواز نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ معلومات کے مطابق بعض ریاستی اداروں میں موجود بااثر شخصیات نے مریم نواز کو پیغام دیا ہے کہ وہ بیرون ملک چلی جائیں اور وہاں پر 3 سے 4 سال گزاریں اور مریم نواز کو یقین دلایا گیا کہ جب ان کی وطن واپسی ہو گئی تو یہاں پر ان کے لیے حالات اس قدر ساز گار بنا دیئے جائیں گے۔ مریم نواز کو یقین دلایا گیا کہ ان کے لیے اپنا سیاسی کیرئیر جاری رکھنا آسان ہی نہیں بلکہ سود مند بھی ثابت ہوگا تاہم مریم نواز نے اس بڑ ی پیشکش پر ابھی کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں