اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی منصوبہ بندی شروع کردی، پانی کو ذخیرہ کرنے اور آبی بحران سے بچنے کیلئے حکومت کی جانب سے ملک میں 19 بڑے ڈیموں کی تعمیر پر غور۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی حکومت ملک کو ممکنہ آبی بحران سے بچانے کیلئے مختلف منصوبوں پر غور کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں
چیف جسٹس آف پاکستان نے رواں برس ایک خصوصی فنڈ بھی قائم کیا تھا۔ چیف جسٹس اور ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آبی بحران سے بچانے کیلئے بڑے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے۔ ایسے میں پاکستان کو جلد سے جلد بڑے ڈیم تعمیر کر لینے چاہیئں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان 2025 تک پانی کی شدید قلت کے بحران کا سامنا کر سکتا ہے۔ اسی باعث چیف جسٹس نے ڈیموں کی تعمیر کیلئے خصوصی فنڈ تشکیل دیا تھا۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے بھی چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ کی حمایت کردی تھی۔ ڈیم فنڈ میں اب تک 7 ارب روپے سے زائد کی رقم اکٹھی ہو چکی ہے۔ دوسری جانب ایک انگریزی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت ایمرجنسی بنیادوں پر ملک میں 19 بڑے ڈیموں کی تعمیر کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ان ڈیموں میں کالا باغ ڈیم بھی شامل ہے۔ تاہم اس حوالے سے حکومت نے باضابطہ اعلان نہیں کیا۔ حکومت کی کوشش ہے کہ جلد سے جلد جتنے بھی ڈیم تعمیر ہو سکیں، انہیں تعمیر کرکے پانی کی قلت کے بحران سے خود کو بچا لیا جائے۔ڈیم فنڈ میں اب تک 7 ارب روپے سے زائد کی رقم اکٹھی ہو چکی ہے۔ دوسری جانب ایک انگریزی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ
حکومت ایمرجنسی بنیادوں پر ملک میں 19 بڑے ڈیموں کی تعمیر کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ان ڈیموں میں کالا باغ ڈیم بھی شامل ہے۔ تاہم اس حوالے سے حکومت نے باضابطہ اعلان نہیں کیا۔