لاہور (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں۔۔سعد صدیق باجوہ کی شادی ایک معروف کاروباری شخصیت صابر حمید کی صاحبزادی ماہ نور صابر سے ہوئی۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا تھا کہ اس شادی میں سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ چوہدری
نثار اور اعتزاز احسن بڑی دیر تک اکھٹے بیٹھ کر باتیں کرتے رہے۔وہاں جہانگیر ترین اور شیخ رشید تھے اور میں بھی اسی صوفے پر موجود تھا تو ہماری بہت اچھی گپ شپ ہوئی ۔میں نے چوہدری نثار سے پوچھا کہ آپ کے اور نواز شریف کے درمیان کچھ برف پگھلی۔انہوں نے جواب دیا کہ کون سی برف؟میرا نواز شریف سے کوئی رابطہ نہیں ہے اور نہ ہی اس معاملے میں کوئی پیش رفت ہوئی ہے،میرا ان سے کوئی لین دین نہیں ہے،چوہدری نثارکا مزید کہنا تھا کہ میں نے نواز شریف کو کہا تھا کہ آپ جی ٹی روڈ والا راستہ اختیار نہ کریں۔یہ آپ کے لیے گھاٹے کا سودا ہے لیکن نواز شریف نے میری ایک نہ مانی بلکہ مجھ پر شبہ کیا۔اور یہ سوچا گیا کہ شاید میں یہ بات کسی کی ایما پر کر رہا ہوں۔چوہدری نثار نے کہا کہ اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔اگر نواز شریف اس وقت میری بات مان لیتے تو آج بھی نواز شریف کی حکومت ہوتی۔خیال رہے کچھ روز قبل ایک موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنے دیرینہ ساتھی نواز شریف کو پہچاننے سے ہی انکار کر دیا۔مولانا سمیع الحق کے انتقال کے بعد جب چوہدری نثار کی دار العلوم حقانیہ
آئے تو اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ میاں صاحب آ رہے ہیں آپ ان کا انتظار کریں گے؟۔ تو چوہدری نثار نے صحافی سے پوچھا کہ کون میاں صاحب آ رہے ہیں؟۔اس پر صحافی نے جواب دیا کہ میاں نواز شریف آ رہے ہیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ میری طرف سے آپ انہیں سلام کہہ دینا۔