اسلام آباد(نیو زڈیسک)ہالی ووڈ اداکار، پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر ’جین کلاڈ وان ڈیم‘ آج اپنی 58 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔اداکار جین کلاڈ وان ڈیم (Jean-Claude Van Damme ) آج کے دن 18 اکتوبر1960 کو بیلجیئم کے دارلحکومت برسلزمیں پیدا ہوئے۔ انہیں بچپن میں کراٹے کا بے حدشوق تھا جوکہ بعد میں مارشل آرٹس میں تبدیل ہوگیا۔فلموں
میں آنے سے پہلے وان ڈیم پروفیشنل مارشل آرٹسٹ تھے، انہوں نے 18 پروفیشنل فائٹس کیں جن میں سے 17 میں کامیاب رہے۔وان ڈیم نے پہلی مرتبہ 1979 میں فلم ’Woman Between Wolf and Dog‘میں کام کیا مگر یہ فلم میں انہیں بطور اداکار تسلیم نہیں کیا گیا تھا، جس کے بعد سال 1988 میں انہوں نے فلم ’ Bloodsport ‘میں پہلی مرتبہ بطور ہیرو مرکزی کردار ادا کیا اور ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے۔ان کی کامیاب فلموں میں کیک باکسر، لوائن ہارٹ، ڈبل امپیکٹ، یونیورسل سولجئیر، ہارڈ ٹارگٹ، سڈن ڈیتھ اور دیگر شامل ہیں