چینگدو: (ویب ڈیسک) چین نے 2020 تک اپنا “مصنوعی چاند” بنانے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔ چینگدو ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مائیکرو الیکٹرانکس سسٹم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین وو چَن فینگ مصنوعی چاند کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ چاند، حقیقی چاند سے 8 گنا زیادہ روشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس چاند کی روشنی کی
جانچ کئی سال پہلے شروع کی گئی تھی جو اب مکمل ہوچکی ہے۔ یہ مصنوعی چاند 10 سے 80 کلومیٹر کے دائرے میں روشنی فراہم کرے گا۔ انسانوں کے بنائے ہوئے اس چاند کے سولر پینل جیسے وِنگز پر ایسی کوٹنگ ہوگی، جو سورج کی روشنی کو زمین پر منعکس کرے گی۔ رپورٹس کے مطابق ان وِنگز کے زاویوں کو بدلا جاسکے گا جس سے شہر کے مخصوص علاقے میں روشنی فراہم ہوگی۔
چین