جمال خاشقجی کی گمشدگی پر شور مچا کر امریکہ سعودی عرب کے ساتھ کیا کرنے والا ہے ؟ امت مسلمہ کیخلاف خوفناک سازش بے نقاب

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مر کزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ترکی میں سعودی قونصلیٹ میں صحا فی جمال خاشقجی کے قتل کے المناک واقعے کا دکھ پوری دنیا میں محسوس کیا جا رہا ہے ،عالم اسلام کے تمام اہم ممالک استعماری قوتوں کیسازشوں کا شکار ہیں ،انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے خلاف

ہر طرف سے سازشش بڑھتی جا رہی ہیں ،صحافی جمال خاشقجی کے واقعہ پر سعودی عرب کے خلاف مہم بد نیتی پر مبنی ہے ترکی اور سعودی عرب کے درمیان واقع کی مشترکہ تحقیقات خوش آئند ہے ۔ دفتر جماعت اسلامی اسلام آباد میں طلبہ کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے لیاقت بلو چ نے کہا اہم شخصیات کو غائب کر نا ، قتل کر نا اور پھر غلط فہمیاں پیدا کر کے مسلم ممالک کے خلاف محاذ آرائی عالمی ایجنڈے کا حصہ ہے ، حقائق کے بر خلاف سعودی عرب کے خلاف بد نیتی پر مبنی پرو پیگنڈہ بند کیا جائے ، انھوں نے کہا ہم توقع رکھتے ہیں کہ تر کی اور سعودی عرب کی مشترکہ تحقیقات حقائق کو منظر عام پر لائیں گے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق برطانیہ، فرانس، ہالینڈ اور امریکا کے وزرا نے سعودی صحافی کی گمشدگی کے معاملے پر سعودی سرمایہ کاری کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ جمال خشوگی کے مبینہ قتل کے معاملے میں اتحادی ملک سعودی عرب کو غیر ضروری طور پر بچانے کی کوششیں نہیں کی جا رہیں اورجلد ہی سچ سامنے آ جائے گا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح

کیا ہے کہ جمال خشوگی کے مبینہ قتل کے معاملے میں اتحادی ملک سعودی عرب کو غیر ضروری طور پر بچانے کی کوششیں نہیں کی جا رہیں اورجلد ہی سچ سامنے آ جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں