ہفتے میں 2,3بار لونگ کھالیں، جسم میں ایسی تبدیلی آئے گی کہ سب دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لونگ کا استعمال صدیوں سے ہوتا چلا آ رہا ہے لونگ نہ صرف ہمارے کھانوں کو ذائقہ دار بناتی ہے بلکہ اس کا استعمال ادویہ سازی میں بھی کیا جا تا ہے۔لونگ میں کیلشئیم اور دیگر بنیادی منرلز وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ لونگ کو بہت سی بیماریوں کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔
جوڑوں کے درد میں معاون

تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ لونگ دیگر جوڑوں سے متعلق مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ کئی مطالعوں سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ لونگ میں Isoflavones کی موجودگی کے سبب یہ سن یاس سے قبل پیش آنے والی مشکلات سے بچانے کے ساتھ ساتھ
ہارمونز کی متوازن سطح کو برقرار رکھنے اور Mood Swings سے بچاؤ میں بھی مدد دیتی ہے ۔
بریسٹ کینسر سے محفوظ رکھتی ہے
لونگ کا روزانہ استعمال بریسٹ کینسر اور پروسٹیٹ کینسر سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد
دیتا ہے۔ لونگ میں Flavonoids کا ذخیرہ پایا جاتا ہے ۔
دل کے امراض کا علاج
ماہرین غذائیت تجویز کرتے ہیں کہ ایسے فراد جن میں موروثی طور پر دل کے امراض پائے جاتے ہیں یا جو قلبی امراض سے دوچار ہیں۔ انہیں ہفتے میں سے دو سے تین مرتبہ اپنی غذا

میں لونگ کا استعمال ضرور کرنا چا ہئے۔ یہ ہارٹ اٹیک اور اسٹروکس سے بچاؤ میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔
مزید برآں اس میں موجود Coumarins دل کی شریانوں میں ہونے والی رکاوٹوں کو دور

کرنے اور دل کے پٹھوں کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
جلد کے مسائل کا حل
لونگ میں شامل اینٹی ایجنگ مادے جلد کی لچک بر قرار رکھتے ہوئے نمایاں لکیریں اور

بڑھتی عمر کے اثرات زائل کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں ۔ جلد کے لیے بنائی جانے والی مضوعات جن میں لونگ کا استعمال کیا جاتا ہے ان میں جلد کے ٹشوز کی مرمت کی خاص صلاحیت پائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں