شہباز شریف کو اپنے قریبی دوست چوہدری نثار کی یاد ستانے لگی

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کوا پنے انتہائی قریبی دوست شہباز شریف کی یاد ستانے لگی۔شہباز شریف نے صحافی سے سوال کیا کہ سب سے پہلے یہ بتائیں کہ چوہدری نثار کا کیا حال ہے اور وہ آج کل کہاں ہیں؟۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جب ایک سینئیر صحافی جو کہ چوہدری نثار کے بھی قریبی دوست ہیں،انہوں نے شہباز

شریف سے چوہدری نثار سے متعلق سوال کیا تو شہباز شریف نے جواب دیا کہ چوہدری نثار علی خان کا کیا حال ہے؟۔ میں نے ان کا آپریشن ہونے پر ان کو پھول بھی بھجوائے تھے انہیں ملے کہ نہیں؟۔صحافی نے شہباز شریف کو بتایا کہ چوہدری نثار لندن سے واپس پاکستان آ گئے تو شہباز شریف نے کہا کہ آپ انہیں میرا سلام اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچا دیں۔ خیال رہے کچھ روز قبل اسحاق ڈار اور چوہدری نثار کی ملاقات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔تاہم اب چوہدری نثار وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ جلد اپنی سیاسی سرگرمیوں کا اغاز کریں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان بھی معاملات طے پا گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نواز شریف کے پاس بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کرنے جائیں گے اور ان سے معذرت بھی کریں گے۔اس کے علاوہ چوہدری نثار صوبائی اسمبلی میں جیتی ہوئی نشست پر حلف بھی اٹھائیں گے اور ایک بار پھر سیاسی میدان میں متحرک ہو جائیں گے۔ اس سے قبل سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سابقوزیرداخلہ چوہدری نثارکو سیاسی بقاء کیلئے اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی میں واپسی کیلئے نوازشریف

کی ناراضگی دور کریں۔خیال رہے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت اور نوازشریف کے ساتھ پاناما کیس میں ان کے بیانیئے سے اختلاف کیا جس پر نوازشریف ان سے ناراض ہوگئے۔تاہم ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پرچوہدری نثار نے آزاد حیثیت میں ن لیگی امیدوار کیخلاف الیکشن لڑا۔ اور الیکشن میں نوازشریف کے بیانیئے کی کھل کرمخالفت بھی

کی۔جس پرنوازشریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات مزید بڑھ گئے۔ تاہم اب چوہدری نثار جو کہ الیکشن میں صرف صوبائی نشست جیتنے میں کامیاب ہوسکے۔۔الیکشن سے قبل تحریک انصاف نے چوہدری نثار کی پارٹی میں شمولیت کیلئے منت سماجت تک کی۔ لیکن چوہدری نثار نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے سے انکار کردیا تھا۔ ے اپنا سیاسی مستقبل بچانے کیلئے لندن میں اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی میں واپسی کیلئے مشورہ کیا۔ اسحاق ڈار نے چوہدری نثار کو مشورہ دیا کہنوازشریف سے ملاقات کرکے ان کی ناراضگی کودور کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں