سائنسدانوں نے خوفناک تجربے کی تیاریاں کر لیں ۔۔ مُردوں کے ساتھ کیا کام کیا جانے والا ہے ؟

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ’موت کے بعد زندگی‘کے موضوع پر سائنسدان سینکڑوں تحقیقات کر چکے اور ان میں کئی انکشافات ہو چکے۔ اب ایک امریکی فرم کے سائنسدان قدرت کو چیلنج کرنے جا رہے ہیں اور ایسے تجربات کرنے جا رہے ہیں کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق فلاڈلفیا میں واقع اس فرم کا نام ’بائیوکوارک‘ ہے جس

کے سائنسدان موت کے بعد انسان کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے تجربات کرنے جا رہے ہیں۔ ان سائنسدانوں نے 2016ءکے آخر میں اعلان کیا تھا کہ ”انسانی دماغ کی موت حتمی نہیں ہوتی، اسے دوبارہ زندہ کیا جا سکتا ہے۔“ اب انہوں نے لاطینی امریکہ میں اس کے تجربات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل ان سائنسدانوں نے بھارت میں یہ تجربات کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن بھارتی میڈیکل ریسرچ کونسل کی طرف سے انہیں بھارت میں یہ تجربات کرنے سے روک دیا گیا جس کے بعد اب انہوں نے لاطینی امریکہ میں تجربات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فرم کی چیف ایگزیکٹو آفیسر آئرا پاسٹر کا کہنا تھا کہ ”ا ن تجربات میں ہمارے سائنسدان مرنے والے شخص کے خون سے بنیادی خلیے (Stem Cells) حاصل کرکے دوبارہ اس کے جسم میں داخل کریں گے۔ اس کے بعد متوفی کی ریڑھ کی ہڈی میں پیپٹائیڈز (Peptides)انجیکٹ کیے جائیں گے۔ پھر مریض کے عصبی نظام کو لیزر کے ذریعے متحرک کرنے کی کوشش کی جائے گی اور ایم آر آئی سکینز کے ذریعے اس کے جسم میں آنے والی تبدیلیوں کی نگرانی کی جائے گی۔“ اور ایم آر آئی سکینز کے

ذریعے اس کے جسم میں آنے والی تبدیلیوں کی نگرانی کی جائے گی۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں