مخالفین بھی مخالفت بھول گئے! پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ایسا بیان کے ہر کوئی تعریف کرنے پر مجبور!

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولانا بخش چانڈیو نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔تفصیلات کے مطابق علی محمد خان سے سوال کیا گیا کہ لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے وزیر پارلیمانی امور کیا کام کر رہا ہے کیونکہ ہر معاملہ وزیر پارلیمانی امور کے دفتر سے ہوتا ہوا وزیراعظم آفس تک پہنچتا ہے۔تو علی محمد

خان نے جواب دیا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ جتنی بھی وزارتیں ہیں ان کا خیال رکھوں۔اور دوسرا میں یہ خیال رکھتا ہوں کہ ایوان میں میری طرف سے کسی کی بھی سبکی نہ ہو۔اور تیسرا وزیراعظم کا جو شکایات سیل ہے اس میں شکایات میری وزارت کے ذریعے سے جاتی ہیں۔تو میری کوشش ہے کہ عوام کے مسائل ہیں انہیں سن کر مقامی جگہ پر ہی حل کیا جائے۔اور میں نے اس کا آغاز مردان سے کیا اس کے بعد میں بلوچستان اور سندھ میں جاؤں گا اور سب سے آخر پر پنجاب پر جاؤں گااور میری پاس وزیراعظم کے نام جو بھی خط اور شکایات آئے ہیں ان کو حل کرنے کی کوشش کروں گا۔اس کے ساتھ ہی پیپلز پارٹی کے رہنما مولانا بخش چانڈیو نے علی محمد خان کی گفتگو کے دوران ان کی تین بار تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ علی محمد خان جب بھی سندھ میں آتے ہیں تو ان کی گفتگو بہت مہذب ہوتی ہے۔یہ دوسرے کے اختلافات سنتے ہیں پھر جواب دیتے ہیں۔یہ نہ تو خود گالیاں دیتے ہیں اور نہ اگلے بندے کو گالیاں دینے پر مجبور کرتے ہیں۔خیال رہے علی محمد خان پاکستان تحریک انصاف کے متحرک رہنما ہیں۔جو ٹی وی پر بیٹھ کر اپنی پارٹی کا خوب دفاع کرتے ہیں۔علی محمد خان کے

خوبصورت لب ولہجے کی وجہ سے مخالف جماعتیں بھی ان کی تعریف کرتی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان مخالف جماعتوں کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں