اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیب نے آشیانہ ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل کے حوالے سے مزید ناقابل تردید ثبوت اکٹھے کرلئے ،لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر معظم نے تمام ثبوت نیب کو پیش کر دیئے ۔ذرائع کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر معظم نے بتایا کہ 2012ء میں لطیف سنز کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کے لئے فواد حسن نے انہیں فون کرکے سنگین نتائج
بھگتنے کی دھمکیاں دی اور زبردستی ٹھیکہ منسوخ کروایا اور فواد احسن نے اس موقع پر کہا تھا کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں نتائج اچھے برآمد نہیں ہوں گے ۔ذرائع مطابق معظم نے لطیف سنز ٹھیکے کی منسوخی کے تمام تر ثبوت نیب کے حوالے کردیئے ہیں۔