کیا عمران خان لوٹی ہوئی دولت پاکستان واپس لانے میں کامیاب ہونگے ؟ محمد مالک کا تجزیہ ساتھ بریکنگ نیوز دے دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئرصحافی وتجزیہ نگارمحمدمالک نے لوٹی ہوئی دولت ملک واپس لانے کے وزیراعظم کے اعلان کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے اپنی تقریرمیں کہاکہ ہمیں یوٹیلٹی کے پیسے بڑھانے پڑیں گے مہنگائی بھی آئے گی کیونکہ قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے خرچے بہت زیادہ ہیںلیکن ایک انہوں نے بہت

دلچسپ بات کی کہ خسارہ بہت حدتک پوراہوگاجب ہم لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گےلیکن ایف بی آربتارہاہے کہ لوٹی ہوئی دولت جن ممالک میں جمع کرائی گئی جن میں بہاماس ،پاناما،برٹش ورجن آئرلینڈ اورخاص طورپرسوئٹزرلینڈ جنہوں نے پاکستان سے ساتھ تعاون سے انکارکردیاتوجہاں پہ سوچاجارہاہے کہ لوٹی ہوئی دولت سب سے زیادہ پڑ ی ہوئی ہےوہ ممالک پیسہ دیناتودورکی بات معلومات کاتبادلہ کرنے کوبھی تیارنہیں ۔تووزیراعظم کوجولوٹی ہوئی دولت کے حوالے سے بتایاجارہاہے کیایہ پائپ ڈریم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں