لاہور(ویب ڈیسک) معروف صحافی عارف نظامی سے سوال کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد کچھ وزراء کے چہرے پر پریشانی دیکھنے کو مل رہی ہے۔جلد ہی ان کے خلاف بھی کیسز کھل رہے ہیں۔جس کا جواب دیتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا احتساب کا جو عمل ہے اس لگتا ہے کہ تحریک
انصاف اپنے سارے مخالفین کو جیل کے اندر ڈال کر اپنے لیے میدان صاف کر رہی ہے۔چاہتے ان پر الزامات صحیح ہوں یا غلط۔انہوں نے مزید کہا کہ احتساب کا عمل بہت مشکل کام ہوتا ہے اور لوٹی ہوئی دولت لانا بھی بہت مشکل کام ہے۔اور کچھ ممالک ایسے ہیں جو پاکستان کی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار نہیں ہیں۔واضح رہے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار سنبھالتے ہی منی لانڈرنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے شروع کر دئیے ہیں ۔اس حوالے سے پاکستان کا برطانیہ کے ساتھ بھی باہمی اتفاق سے معاہدہ طے پا چکا ہے جبکہ حکومت نے متحدہ عرب امارات پر بھی نظریں گاڑ لی ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ دنوں ایک سیاسی شخصیت کے قرنٹ مین کی متحدہ عرب اماراتسے گرفتاری بھی سامنے آئی تھی۔گرفتاری کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے شخص کا نام فہد ہے اور وہ کسی بڑی سیاسی شخصیت کا فرنٹ مین ہے۔اس سیاسی شخصیت کا تعلق کراچی سے ہے۔ فہد نامی یہ شخص کراچی سے فرار ہوکر متحدہ عرب امارات پہنچا تھا جہاں اس کو منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاون میں گرفتار کیا گیا۔
اس حوالے سے پاکستان نے وطن کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے لیے متعدد ممالک سے تعاون مانگا ہے۔تاہم اس موقع پر جہاں کیورا ساؤ، قبرص، ائرلینڈ، جرسی، لیکسمبرگ، نیدرلینڈز، سیچلیس اور سنگاپور جیسے ممالک نے پاکستان سے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے وہیں بہت سے ممالک نےپاکستان کے ساتھ تعاون کرنے سے مکمل انکار بھی کردیا ۔جن ممالک نے پاکستان سے تعاون کرنے سے انکار کیا ہے ان میں انگولا، بہاماس، بارباڈوس، برمودا، برٹس ورجن آئس لینڈز، سیمان آئس لینڈز، ہانگ کانگ، موریشش، نیو پاناما اور سیمونا شامل ہیں۔