گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)جسے اﷲ رکھے اسے کون چکھے ‘سینٹری ورکر لالو تیزاب پینے کے باوجود زندہ رہا نوشہرہ روڈ چوک نیائیں کا سینٹری ورکر تھوڑا عرصہ پہلے نامعلوم بیماری کا شکار ہو کر گول گپے کی طرح پھول گیا ۔ جبکہ اس کے جسم سے بدبو کے بھبھکے اٹھنے کی وجہ سے گھروالوں نے باہر نکال دیا تھا
اور وہ زندگی سے تنگ آ کر ہر وقت روتا رہتا جبکہ تھوڑا عرصہ پہلے بیماری سے تنگ آ کر واش روم میں پڑی تیزاب کی پوری بوتل اہل محلہ کے سامنے پی گیا تاہم معجراتی طور پر الٹیاں قے کرتے ہوئے موت کے منہ میں جانیکی بجائے نہ صرف زندہ و سلامت رہا بلکہ موٹاپے سے بھی نجات مل گئی لوگ اسے دور دور سے دیکھنے آ رہے ہیں ۔
نوٹ: کوئی بھی شہری تیزاب جیسی چیز استعمال کرنے کی حماقت نہ کرے، یہ جان لیوا ہے ۔