کراچی میں خواتین کو چھریاں مارنے والے نے پولیس کو چیلنج کر دیا ،ملزم نے کہا ہے کہ ہمت ہے تو پکڑ کر دکھاؤ 10لاکھ روپے انعام دوں گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کراچی میں کئی دنوں سے خوف کی علامت بنے چھری مار سے خواتین خوف کا شکار ہیں اور پولیس نے اس کی گرفتاری پر مدد کرنے والے کے لئے 5لاکھ انعام کا اعلان کر رکھا ہے
مگر چھری مار تو پولیس سے بھی 2ہاتھ آگے نکلا اس نے دیدہ دلیری سے پولیس کو دھمکانا شروع کر دیا اور گزشتہ روز ایک خاتون پر حملے کے وقت چھری مار نے خاتون سے کہا کہ پولیس والے مجھے پکڑنے کا پانچ لاکھ روپے انعام کیا دیں گے وہ مجھے پہلے پکڑ کر دکھائیں پھر میں انہیں دس لاکھ روپے انعام دوں گا۔
چیلنج