’ہر صورت گرفتارکریں گے‘۔۔ نیب کی ٹیم حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کیلئے ایک بار پھر ماڈل ٹاوٴن رہائشگاہ پہنچ گئی

لاہور(ویب ڈیسک) نیب لاہور کی ٹیم پنجاب اسمبلی میں اپوزشین لیڈر حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے ایک بار پھر ان کی رہائشگاہ پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نیب نے ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ مارا تھا اور کہا تھا کہ ان کے پاس حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کے وارنٹ موجود ہیں۔تاہم نیب حمزہ شہباز کو گرفتار کیے بغیر

ہی واپس لوٹ گئی۔تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی ٹیم ایک بار پھر گرفتاری کے مقصد سے حمزہ شہباز کی رہائشگاہ 96 ایچ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئی ہے۔پولیس کی بھاری نفری بھی حمزہ شہباز کے گھر کے باہر موجود ہے۔نیب ٹیم اور لاہور کی تین گاڑیاں شہباز شریف کے گھر پہنچی ہیں۔نیب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حمزہ شہباز کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں،ہر صورت میں گرفتار کیا جائے گا۔نیب ٹیم نے حمزہ شہباز کے گھر کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا ہے۔واضح رہے قومی احتساب بیورو (نیب ) نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے ماڈل ٹاؤن 96 ایچ رہائش گاہ پر چھاپہ مارا مگر مزاحمت کے پیش نظرحمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں ہوسکی اور ٹیم حمزہ شہباز شریف کی رہائشگاہ سے واپس روانہ ہوگئی، نیب حکام کے مطابق قانونی کارروائی اور کارسرکار میں جان بوجھ کر مداخلت کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا جبکہ حمزہ شہباز نے کہا کہ نیب کی جانب سے چادراورچاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا اور ایسا لگا جیسے ہم دہشتگرد ہیں، آج کیا قیامت ٹوٹ گئی جو گھر پر دھاوا بولا گیا؟ آج عدالت کے فیصلے کی

دھجیاں اڑائی گئیں اور نیب نے شرمناک حرکت کی ہے۔آج کے اقدام کوہرفورم پرچیلنج کریں گے لیکن حکومت نہیں گرائیں گے کیونکہ ہم انہیں سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔ مزید برآں نیب نے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج کروا دیا، نیب نے 20 افراد کو ایف آئی آر میں شامل کیا، مقدمے میں 12 افراد نامزد اور 8 نامعلوم افراد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں