پیپلزپارٹی کے چیئرمین کی حکومت گرانے کی دھمکیوں کی اصلیت کیا ہے ؟ تحریک انصاف کے رہنما غلام سرور خان نے بتا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ بلاول کی حکومت گرانے کی دھمکی بچگانہ اور فضول ہے، ملک لوٹنے والے جیلوں میں نظر آئیں گے، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین لڑائی گھر کی بات ہے، لڑائی ہر گھر میں ہوتی ہے، گیس چوروں کے خلاف ملک گیرآپریشن شروع کر دیا گیا ہے، چوری پکڑے جانے پر ریجنل

افسران ذمہ دار ہوں گے۔جمعہ کو لاہور میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ گیس چوری روکنے کیلئے سپیشل ٹاسک فورس تشکیل دیدی گئی ہے، گیس چوری پکڑے جانے پر ریجنل افسران ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بھی گیس لاسز پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، انتظامیہ کو صنعتی سیکٹر کی103 ارب روپے واجبات کی وصولی کا کہہ دیا ہے۔غلام سرور خان نے کہا کہ ملک میں اگرچہ معاشی بحران ہے لیکن اس کی ذمہ دار ماضی کی حکومتیں ہیں، بلاول کی حکومت گرانے کی دھمکی بچگانہ اور فضول ہے، یہ اپنی خاندانی کرپشن بچانے کیلئے واویلا کر رہے ہیں۔ غلام سرور خان نے کہا کہ گیس کی قیمت میں مزید اضافہ کے حق میں نہیں ہوں، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین لڑائی گھر کی بات ہے، لڑائی ہر گھر میں ہوتی ہے، حکومت کا ہر آنے والا سال گذشتہ سال سے بہتر ہو گا۔دوسری جانب ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار ہونے والوں کا بھی نام تازہ ترین سروے میں عوام نے طاہر کر دیا ہے اور فیصلہ سنا دیا، نجی ٹی وی چینل کی

جانب سے کروائے گئے سروے میں اکثریت نے تحریک انصاف کو ذمہ دار قرار دے دیایے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی بدتر معاشی صورتحال کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل کی جانب سے ایک عوامی رائے پر مبنی سروے کروایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں