اوکاڑہ (ویب ڈیسک) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بڑی پزیرائی ملی،پاکستان میں عدالتیں اور ادارے آزاد ہیں احتساب کا عمل شفاف طریقے سے جاری رہے گا، جمعہ کو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم علی سوری نے اوکاڑہ میں اچانک دورہ کیا جس
پر مقامی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گیں انہوں نے نادار افراد کیلئے بنائے جانے والے شیلٹر ہوم کا بھی دورہ کیا اس موقع ہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہویے انکا کہنا تھا کہ عوام کرپشن سے تنگ آچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ2018میں عوام نے عمران خان کو بطور وزیر اعظم منتخب کیا سنگین معاشی بحران میں حکومت سنبھالی پوری دنیا کو معلوم ہے کہ عمران خان صادق اور امین ہے اور عمران خان حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بڑی پزیرایی ملی بھارت نے پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے کے لیے جارحیت کی کوشش کی جسے حکومت اور پاک فوج نے بہترین حکمت عملی سے ناکام کیا ،بھارتی فوج پاکستان سے دس گنا بڑی فوج ہے جسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا یہ عمران خان حکومت کی بہتر حکمت عملی کی بدولت ہوا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں عدالتیں اور ادارے آزاد ہیں احتساب کا عمل شفاف طریقے سے جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی دونوں معزز شخصیات ہیں انکے درمیان کوئی اختلاف نہیں وزیر اعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کو وفاقی کابینہ کے
اجلاس میں صرف مشورے کے لیے بلایا تھا وزیر اعظم کسی کو بھی اس حوالے سے بلا سکتے ہیں اس حوالے سے کویی ابہام نہیں ہونا چاہیے حکومت مستحکم ہے حکومت کے گرنے کی باتیں مضحکہ خیز ہیں عوام نے جمرود کا جلسہ بھی دیکھا ہو گا کہ عوام کس طرح عمران خان کے لیے باہر نکلی ہے انہوں نے کہاکہ یہ پہلی حکومت ہے جو انفرسٹرکچر کی بجائے انسانوں ہر پیسہ خرچ کرے گی ہسپتالوں تعلیم روزگار پر پیسہ خرچ ہوگا انہوں نے اوکاڑہ میں مخیر حضرات کے تعاون سے شیلٹر ہوم کی تعمیر کرنے پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان کی کاوشوں کو بھی سراہا اور تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ ایسے نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔