یہ تو پھر ہونا ہی تھا ، شاہ محمود قریشی تنہا رہ گئے ،وزیراعظم کی جانب سے جہانگیر ترین کی حمایت ،بالآخر اصل وجہ بھی سامنے آگئی

سلام آباد (نیو زڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں کچھ ٹاپ پلئیرز ہیں اور جہانگیر ترین کا شمار اُن لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے سب سے زیادہ کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ اور بات ہے کہ وہ نا اہل ہو گئے۔شاہ محمود قریشی کھُلم

کھُلا جہانگیر ترین کے کابینہ اجلاسوں میں بیٹھنے پر اعتراض اُٹھاتے ہیں۔ کابینہ میٹنگ ہوتی ہے تو وزیراعظم عمران خان جہانگیر ترین کا دفاع کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں اُن کو اُن کی زراعت میں مہارت کی وجہ سے کابینہ اجلاس میں مدعو کرتا ہوں۔ اور یہ میرا استحقاق ہے کہ میں کس کو بلاؤں اور کس کو نہ بلاؤں۔دوسری جانب جہانگیر ترین اسد عمر کی اقتصادی پالیسی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ بروقت فیصلے نہ کیے جائیں تو اُن کے اثرات بھگتنا پڑتے ہیں۔ اُن کا اشارہ غالباً آئی ایم ایف کے پاس دیر سے جانے پر تھا۔ عارف نظامی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اندر ٹیم پلئیرز دست و گریبان ہو گئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی اُن کی آخری چوائس وزارت خارجہ تھی وہ پنجاب کے وزیراعلیٰ بننا چاہتے تھے وہ کہتے تھے کہ جہانگیر ترین نے میرے خلاف اُمیدوار کو دس کروڑ روپے دے کر مجھے ہروادیا۔پی ٹی آئی میں ٹاپ پلئیرز کے مابین اس قسم کی باتیں ہو رہی ہیں جس سے یقیناً آئندہ مشکلات پیدا ہوں گی۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے مابین تلخی پر وزیراعظم عمران خان نے بھی ناراضی کا اظہار کیا تھا اور شاہ محمود

قریشی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ شاہ جی آپ پارٹی کا اثاثہ،منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ،یہ مناسب نہیں کہ گھر کی باتیں میڈیا پر کی جائیں ۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے کابینہ اجلاس میں کہا کہ وزیر اعظم نے کہا کیا نواز شریف کو نا اہل نہیں کیا گیا ؟وہ جیل نہیں گیا؟ کیا ان کی پارٹی نے اس کی کردار کشی کی ہے ؟جہانگیرترین ہمارے ساتھی ہیں، اگر انہیں نا اہل قرار دیا گیا ہے تو کیا ہم انہیں چھوڑ دیں ؟ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے دونوں رہنماؤں کو معاملات درست رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں