حکو مت نے عوام کو ایک اور پر یشانی میں مبتلا کر دیا بینکوں سے 25ہزار روپے سے زائد کی رقم نکلوانے پر ٹیکس عائد کر دیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) موجودہ حکومت نے ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والے شہریوں پر نیا ٹیکس عائد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے نان فائلرز پر پچیس ہزار روپے سے زائد بینک ٹرانزکشن یا کیش لینے پرٹیکس عائد کر دیا۔ نان فائلرز کو25 ہزار روپے سے زائد چیک یا کیش لینے کی صورت میں 0.6 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا جو 150 روپے بنتا ہے جبکہ اس

سے قبل 50 ہزار روپے سے زائد رقم پرٹیکس تھا۔حکومت نے رقم ٹرانزیکشن کی حد 50 سے کم کرکے 25 ہزارکر دی، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگا جبکہ نان فائلر 50 لاکھ سے زائد مالیت کا گھر بھی نہیں خرید سکے گا۔ اس کے ساتھ نان فائلز درآمدی گاڑیاں نہیں خرید سکتے اورصرف مقامی سطح پرتیارکردہ گاڑیاں خرید سکتے ہیں۔نوٹی فکیشن کےمطابق وراثتی جائیداد رکھنے والوں کو اس سے استثنیٰ حاصل ہو گا جبکہ بیرون ممالک رہائشی پاکستانی یا کام کرنے والے بھی اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔اس حوالے سے تاجروں اور صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت محصولات میں کمی کو پورا کرنے کے لیے ایسے اقدامات کر رہی ہے، ٹیکس سب کو ادا کرنا چاہئیے لیکن حکومت کو چاہئیے کہ وہ عام آدمی کا بھی خیال کرے۔ تاجروں اور صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کے لیے 25 ہزارسے زائد رقم بینک سے نکلوانے پرود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے سے تنخواہ دار طبقہ بُری طرح متاثر ہوگا۔ واضح رہے کہ آج صبح ہی یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ حکومت نے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری بھی کر لی ہے۔ عوام

نے حکومت کی ان پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امیر طبقے پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے غریب عوام پر ہی ظلم کر رہی ہے جو قابل مذمت ہے۔ حکومت کوچاہئیے کہ ملک کے غریب اور متوسط طبقے کا بھی خیال رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں