لاہور(ویب ڈیسک) منشیات کیس میں ملوث غیر ملکی ماڈل ٹریسا کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں وہ اونچی اونچی رونے لگ گئیں اور چیخیں مارنے لگی۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ماڈل ٹریسا عدالت میں چلا چلا کر کہہ رہی تھی کہ نہ جانے اس کے کیس کا فیصلہ کب ہوگا اور وہ واپس اپنے گھر جائے گی۔ گزشتہ روز اسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ایک آخری
گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا۔واضح رہے کہ پہلے ماڈل ٹیریزا نے منشیات اسمگلنگ کا اعتراف کیا تھاجس کے بعد انہوں نے اپنا بیان بدل لیا اور کہا کہ میں تو ماڈلنگ اور اسلامی تعلیمات پر ریسرچ کرنے کے لیے پاکستان آئی تھی۔