لاہور (ویب ڈیسک) معروف گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر نے انسٹاگرام پر انتہائی پریشان کن پیغام جاری کیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام مذاق رات میں بطور ڈی جے پرفارم کرنے والے محسن عباس حیدر شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں جس کا اظہار انہوں نے انسٹاگرام پر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ’ ذہنی تناؤ بہت جلد مجھے قتل کرنے
والاہے، میں صرف ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں جن کی وجہ سے میں اس صورتحال کا شکار ہوں‘۔خیال رہے کہ محسن عباس حیدر کی حال ہی میں اپنی بیوی سے طلاق ہوئی ہے جبکہ ان کی ننھی بیٹی کا انتقال بھی ہوا ہے جس کے باعث وہ گزشتہ کئی ماہ سے ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔محسن کے پیغام کے بعد پاکستانیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگوں نے ان کی حوصلہ افزائی کرنا شروع کردی ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ محسن عباس کے پیغام پر تشویش کا اظہار بھی کر رہے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔