اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کا ماحول پرامن رکھنے کیلئے سپیکر کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی بنادی گئی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 13 رکنی کمیٹی کی سربراہی خود کریں گے جس میں وزیراعظم عمران خان بطور قائد ایوان شامل ہیں۔نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی کے دیگر ارکان میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، پی پی کے صدر آصف زرداری،
وزیر ریلوے شیخ رشید، طارق بشیر چیمہ، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، مولانا اسعد محمود، اختر مینگل اور خالد مگسی شامل ہیں۔اس کے علاوہ غوث بخش مہر، شاہ زین بگٹی اور امیر حیدر خان ہوتی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی اراکین کے طرز عمل کا جائزہ لے گی اور اسمبلی کا ماحول بہتر بنانے کیلئے تجاویز بھی دے گی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی اراکین کے رویئے کے حوالے سے بھیجی گئی شکایات کی تحقیقات کرے گی اور کمیٹی ارکان کی طرف سے استحقاق کے معاملات کو بھی نمٹائے گی۔پارلیمانی رہنماو¿ں کی کمیٹی عدالت میں زیر التواءکسی مقدمے سے متعلق شکایت پر کارروائی نہیں کرے گی اور کسی میڈیا رپورٹ کی بنیاد پر کی گئی شکایت پر بھی کارروائی نہیں کرے گی۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں حکومت اور حزب اختلاف کی جانب سے ایک دوسرے کے قائدین پر تنقید کی جاتی ہے جس کے باعث کئی بار اسمبلی میں ارکان کے درمیان گرما گرمی ہوئی ہے۔