اگر آپ کسی کے دل میں جگہ بنانا چاہتے ہیں تو اس اسم اعظم کا ورد کریں لیکن کسی غلط فائدے کے لئے استعمال نہ کریں ، اس کے اثرات دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

دنیا کو فتح کرنے کی تمنا بہت سے لوگوں میں پائی جاتی تھیں ، اور اس لیے وہ دولت اور طاقت کا بے دریغ استعمال بھی کرتے ہیں ۔ لیکن ایسی فتح ، بالادستی کا کیا فائد ہ جو انسان کو تکبر میں مبتلا کیے رکھے ۔ دنیا میں بالادستی اور دوسروں کے دلوں کو اپنی محبت کی طاقت سے تسخیر کر کے اچھے کام کر نا نیک کام ہے ۔ جو لوگ اچھائی کی نیت رکھتے ہیں وہ اسم پاک یا مھیمن کا ورد کیا کریں ، اس مین دنیا اور دلون کو تسخیر کرنے کی نے پناہ قوت پائی جاتی ہے ۔ ایسا جامع الصفات اسم ربی ہے کہ کوئی بھی انسان اسکی خصوصیات جان لے تو ساری زندگی یا مھیمن کا ورد جاری رکھے ۔ اس کے عمل سے دشمن خوف محسوس کرتے ہیں ،اس کا رعب ودبدبہ ہر شخص کے دل میں بیٹھ جاتا ہے اور اس کے سامنے سخت سے سخت دل کے لوگ بھی موم بن جا تے ہیں ۔ صوفیا کرام بتاتے ہیں کہ اس کا عامل اگر کسی حاکم کے آگے جا کر فریاد کرے اور انصاف کا طالب ہو تو حاکم اس کا استقبال یاں کرتا ہے جیسے کسی بادشاہ کا کیا جاتا ہے ۔ چالیس دن اس اسم پاک کو 313 مرتبہ اول وآخر سات مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھنے سے دشمن دوست بن جاتے ۔ ظالم اپنی ہیبت کھو بیٹھتے ہیں ، پاکیزگی اور نیت کا درست رہنا لازم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں