انٹرنیٹ ایک ایسا واحد ذریعہ ہے جسکے زریعے ہم اپنے آپ کو پوری دنیا میں جاری ہر قسم کے حالات اور پیش آنے والے مختلف واقعات سے باخبر رکھ سکتے ہیں. ویسے تو انٹرنیٹ پر زیادہ تر مواد درست اور حقیقت پر مبنی ہوتا ہے لیکن بعض اوقات کچھ جھوٹی خبریں بھی اتنی مقبول ہو جاتی ہیں کے عوام ان جھوٹی خبروں کو سچ سمجھنے لگتی ہے.
حال ہی میں ساحر تابڑ نامی ایرانی لڑکی کے چرچے انٹرنیٹ پر اتنی پروان چڑھے کہ پوری دنیا میں اسکی تصاویر مشہور ہو گئیں. فیس بک، ٹویٹر، گوگل، اس لڑکی کی تصاویر نے تو ہر جگہ ہی دھوم مچا دی! دنیا کی تمام خبرشائع کرنے والی ویب سائٹس اور اخبارات کے مطابق ساحر تابڑ نے مشہور ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کی طرح دکھنے کے لیے اپنے چہرے کی پچاس سے زائد سرجریاں کروائیں.
دنیا نے جب اس جوان لڑکی کی سرجری کے بعد کی تصاویر دیکھیں تو اس لڑکی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ہر کسی نے اسکی بگڑی ہوئی شکل کو خوب آڑے ہاتھوں لیا. سب نے بس یہی کہا کے یہ انجلینا جولی نہیں بلکہ انجلینا جولی کی مردہ نعش لگ رہی ہے!
لیکن چند دن پہلے ساحر تابڑ کے انٹرویو نے اصل حقیقت سے پردہ اٹھا دیا! ساحر کی سرجری والی تصاویر جنکا ہم سب نے بہت مذاق اڑایا وہ سب تصاویر دراصل جعلی تصاویر تھیں، جی ہاں! اپنے بلکل صحیح سمجھا وہ تمام تصاویر جعلی تھیں.
چند دن پہلے ساحر نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں اسنے بتایا کے انٹرنیٹ پر گردش کرتی تمام تصاویر جعلی ہیں، اسنے مزید بتایا کے اسے فوٹوشاپ کا بہت شوق ہے اور اسنے اپنی چند تصاویر فوٹوشاپ کی مدد سے ایک چڑیل میں تبدیل کیں اور انٹرنیٹ پر اپلوڈ کر ڈالیں.
ساحر نے کہا:
“مجھے اپنی تصاویر فوٹو شاپ (Adobe Photoshop) پہ ایڈٹ کرنے کا بہت مزہ آتا ہے اور میں مختلف سافٹ ویر کی مدد سے تصویر میں مجود اپنی شکل کو بدلتی رہتی ہوں. حال ہی میں میں نے اپنی چند تصاویر سافٹ ویر کی مدد سے ایک ڈرونی چڑیل میں تبدیل کیں مگر عوام ان تصاویر کو سچ سمجھ بیٹھی. مجھے انجلینا جولی کی طرح دکھنے کا کوئی شوق نہیں اور نا ہی میں نے کبھی کسی کی طرح دکھنے کا سوچا ہے، خدا نے مجھے جیسا بنایا میں اس سے بہت خوش ہوں.”
تو صارفین آپ نے ساحر تابڑ کی جو بھی تصاویر دیکھی وہ سب جعلی تھی، حقیقت میں ساحر ایک انتہائی خوبصورت اور سمجھدار لڑکی ہے.