پاکستانی کھلاڑ ی حسن علی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اپنے پہلے ہی میچ میں دھو م مچادی

قومی ٹیم کے سٹار فاسٹ باﺅلر حسن علی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اپنے پہلے ہی میچ میں دھو م مچا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن سنبھالنے والے حسن علی چند روز قبل ہی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے ڈھاکہ پہنچے تھے اور آج ان کی ٹیم کومیلا وکٹورینز لیگ میں ٹاپ پوزیشن پر موجود ڈھاکہ ڈائنامائنس کے مقابل آئی۔

ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم حسن علی نے ایون لوئیس اور مہدی معروف کو ایک اوور میں بولڈ کرکے ڈھاکہ کی ٹیم کو مشکلا ت سے دوچار کردیا ، اس موقع پر سنیل نارائن نے لیجنڈری سری لنکن بلے باز کمار سنگاکار کے ساتھ مل کر ڈھاکہ کی ٹیم کا سکور آگے بڑھایا جس دوران نارائن نے جارحانہ بلے باز ی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی،ایک موقع پر ڈھاکہ کی ٹیم نے 12.4اوور ز میں 104رنز بنا لیے تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ ڈھاکہ اپنے مقررہ اوور ز میں 180رنز تک پہنچ سکتی ہے تاہم کمار سنگاکارا کے آﺅ ٹ ہونے کے ساتھ ہی حسن علی نے اننگ کا نقشہ ہی بدل ڈالا ،انہوں نے مصدق حسین ، محمد صدام اورابو حیدر کو بولڈ کرکے 3.3اوورز میں 20رنز کے عوض اپنی 5وکٹیں مکمل کیں،وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے رواں سیز ن کے دوران ایک اننگ میں 5شکار کرنے والے پہلے باﺅلر ہیں جبکہ اپنے تمام شکاروں کو بولڈ کرنے کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں یہ کارنامہ سر انجام دینے والے محض دوسرے باﺅلر بن گئے ہیں۔
ان سے قبل بنگلہ دیش کے روبیل حسین نے 2010ءمیر پور کے مقام پر یہ اعزاز حاصل کیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں