شاداب خان نے ورلڈ کپ سے قبل خطرناک عزائم ظاہر کردیئے

برسٹل(نیوزڈیسک) قومی کرکٹر شاداب خان نے ورلڈ کپ سے قبل خطرناک عزائم ظاہر کر دیئے۔شاداب خان کے مطابق میچز کے دوران آپ کی نظریں زیادہ سے زیادہ وکٹیں لینے پر مرکوز ہوتی ہیں، اگر آپ اپنے مقصد میں کامیاب رہتے ہیں تو آپ حریف سائیڈ کو 300 سے کم رنز تک محدود کر سکتے ہیں ، بصورت دیگر سکور 350 رنز سے بھی زیادہ بن سکتے

ہیں۔ قومی اسپنر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی بیٹنگ ٹریک پر رنز بنانے کی اوسط 6 رنز سے زیادہ ہے، بیٹنگ وکٹوں پرآپ کو وکٹیں لینے کی ضرورت ہوتی ہے، ان دوسرے بولرز کی طرح میری بھی کوشش ہوگی کہ وہ جلد از جلد بیٹسمینوں کو پویلین کا راستہ دکھا کر اپنی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کر سکوں۔مسلسل شکستوں پر لیگ سپنر نے کہا کہ اب میں بالکل ٹھیک ہوں اور اپنی کارکردگی سے گرین شرٹس کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہوں۔ قومی کرکٹر نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ہم جیت نہیں سکے تاہم مجموعی طور پر ہم نے میزبان سائیڈ کے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا۔شاداب خان جو بیماری کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لے سکے تھے تاہم وہ افغانستان کے خلاف پریکٹس میچ میں ایکشن میں دکھائی دیئے اور انہوں نے مقررہ دس اوورز میں 64 رنز د ے کر ایک وکٹ حاصل کی، میچ کے دوران گرین شرٹس کو تین وکٹوں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں