گوگل پلے سٹور اپنی طرف سے تو سکیورٹی کی بہت یقین دہانی کراتا ہے لیکن پھر بھی اس پر جعلی ایپلی کیشنز کی بھرمار ہے اور اب واٹس ایپ کے صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ اس کی بھی ایک جعلی ایپلی کیشن کا انکشاف سامنے آ گیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کوئی ڈویلپر یہ جعلی ایپلی کیشن بنا کر 10لاکھ سے زائد لوگوں کو بے وقوف بنا چکا ہے۔ اس ایپلی کیشن پر بے تحاشا اشتہارات نمودار ہوتے ہیں۔
واٹس ایپ صارفین کے لئے خوشخبری ،بھیجے گئے میسجز کو ڈیلیٹ کرنا ممکن ہوگیا
یہ جعلی ایپلی کیشن بھی Whatsaipp Incکے ٹائٹل سے گوگل پلے سٹور میں موجود ہے لیکن حقیقت میں اس کا ٹائٹلWhatsapp+Ind%C2%AOہے۔ ڈویلپر نے اس میں کچھ ایسے کوڈ داخل کر رکھے ہیں کہ صارفین کو یہ ٹائٹل واٹس ایپ کے اصل ایپلی کیشن کے ٹائٹل سے مشابہہ نظر آتا ہے۔ اس ایپلی کیشن کا نام ’اپ ڈیٹ واٹس ایپ میسنجر‘ ہے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس ڈویلپر نے 10لاکھ سے زائد لوگوں کو تو بے وقوف بنا لیا لیکن اب گوگل نے اس کی جعلی ایپلی کیشن پلے سٹورہٹا دی ہے۔گوگل کی طرف سے اسے ہٹائے جانے کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔