سرلنکا کے خلاف میچ جیتنے پر بابر اعظم نے اپنے دانت باہر نکال کر عجیب و غریب شکل کیوں بنائی؟ نئی بحث چھڑ گئی

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 36 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا، 181 رنز ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بناسکی، نوجوان بلے باز شناکا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، محمد عامر نے 4 اور فہیم اشرف نے 2 شکار کئے۔

پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں سری لنکا کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دیا، مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بناسکی، گرین شرٹس نے میچ میں 36 رنز سے کامیابی حاصل کرکے ٹی 20 سیریز میں بھی 0-3 سے کلین سوئپ مکم کیا، اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں بھی پاکستان نے سری لنکا کو 0-5 سے وائٹ واش کردیا تھا.

جیت کا جشن منانے جب پوری پاکستانی ٹیم گروپ تصویر کے لیے پہنچی، تو بابر اعظم نے کچھ ایسی عجیب و غریب شکلیں بنائیں کے شائقین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے اور ساتھ ساتھ اس سوچ میں بھی پڑھ گئے کے آخر کار بابر اعظم نے ایسی شکل کیوں بنائی؟ بابر کی تصاویر دیکھیں:

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کے بابر اعظم نے اس طرح کی عجیب شکل اپنے کزن کرکٹر کامران اکمل کا مذاق بنانے کے لیے بنائی تھی. کامران اکمل جو کے اس میچ کا حصہ نہیں تھے، انکے کزن بابر نے عجیب و غریب شکلیں بنا کر کامران اکمل کا مذاق اڑانے کی کوشش کی ہے.

یہ سب لوگوں کی کہی باتیں ہیں، اصل حقیقت کیا ہے؟ یہ تو اب بابر ہی بتائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں