میچ دیکھنے آئے نوجوان کو پولیس والوں نے مار مار کر اس حال کو کیوں پہنچا دیا؟ اس کا قصور جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

قذافی سٹیڈیم میں گزشتہ روز جہاں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی تو وہیں ایسے واقعات بھی پیش آئے جن کے باعث پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا۔
میچ کے دوران سٹیڈیم میں موجود چند افراد نے سیاسی نعرے بازی شروع کی تو دیکھتے ہی دیکھتے یہ دو گروپوں کا مقابلہ بن گیا اور جب سب کے منہ تھک گئے تو بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔


ایسے وقت میں جب غیر ملکی ٹیم پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ مل کر دہشت گردی کو شکست دے رہی تھی، امن و آشتی کا پیغام دینے کے بجائے دھینگا مشتی شروع کر دی گئی۔جب معاملہ حد سے زیادہ بڑھ گیا تو پنجاب پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے نوجوانوں کو ”دھو“ ڈالا اور انہیں تھپڑ رسید کرتے ہوئے سٹیڈیم سے باہر لے گئے۔

اس تمام تر واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور ہر پاکستانی ان نوجوانوں کو غلط قرار دے رہا ہے کہ ایسے موقع پر سیاسی نعرے بازی کی کوئی ضرورت نہ تھی۔

Zabardast Kam Kiya Hay Punjab Police Nay…👏👏👏

Posted by Karachiites on Montag, 30. Oktober 2017

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں