متحدہ عرب امارات میں سڑکوں پر انتہائی دلچسپ نیا سمارٹ سسٹم متعارف، یہ سسٹم کس طرح ڈرائیوروں کی رہنمائی کرے گا؟ حیران کن تفصیلات جاری

دبئی ،5 سے زائد سکول زونز کے اندر رفتار سے متعلق سمارٹ سائن انسٹال کر دئیے گئے
دبئی میں موجودہ سال کے پہلے ہفتے کے دوران بچوں کو سکول چھوڑنے جانے والے والدین اور ڈرائیورز کو رفتاری سے متعلق دوستانہ انداز میں پیغامات بھیجنے کے لیے دبئی روڈز اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نئے سمارٹ سسٹم والے سائنز 5 سکول زونز میں متعارف کرا دئیے ہیں ۔

یہ سمارٹ سسٹم ڈرائیورز کو وٹس ایپ ایموجیز کے زریعے انتہائی دوستانہ اور جذباتی انداز میں انکی گاڑی کی رفتار سے متعلق آگاہ کریں گے۔


یہ ایموجیز ڈرائیورز کے نفسیاتی حالت کے مطابق کام کریں گی جس کی وجہ سے ڈرائیو تیز یا آہستہ رفتار میں گاڑی چلا رہے ہوتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں