کئی لوگوں کو دیکھا کہ بیمار ہوتے ہیں کبھی ہسپتال کا چکر کبھی ڈاکٹر کے پیچھے تو نبی ﷺ نے ایک حدیث میں فرمایا اس حدیث کو مسند احمد نے روایت کیا اور طبرانی نے روایت کیا کہ جو شخص فجر کے بعد تین دفعہ یہ دعا پڑھ لے اللہ اسے چار موذی امراض سے نجات دیتا ہے نمبر ایک پاگل پن ۔ اگر کوئی شخص میٹلی ان بیلنس ہو تھکا ہو یا چیزیں بھول جاتی ہو یا یاد نہ رہتی ہو ذہن سے متعلق جو بھی بیماریاں ہو وہ اسی پاگل پن کے زمرے میں آئے گی یا کسی کو مرگی ہے وہ بھی اسی میں آتی ہے ۔ تو جو بھی بیماری ہو تو پہلی بیماری جو اللہ دور کرتے ہیں وہ ہے پاگل پن اور دوسری بیماری کوڑ پن اسے کہتے ہیں چہرہ بدصورت ہو جانا ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ برص کی بیماری ہوجائے جیسے بعض عورتوں کو جلد بہت سفید ہو جاتی ہے اور عجیب بد نما چہرہ ہو جاتا ہے یاکئی دفعہ چہرے پر تل اتنے نکل آتے دانے اتنے نکل آتے ہیں کہ چہرہ بدنما ہو جاتا ہے
یا چہرے پر داغ پڑھ جاتےہیں کالے رنگ کے ۔ تو چہرے پر داغ پڑھے دانے نکلے یا چہرے پر برص کے نشان پڑھے کوئی بھی چیز ہوگی وہ اس کوڑ پن کے زمرے میں شامل ہوگی جس سے کہ چہرہ انسان کا بدصورت ہوتا ہو یہ بیماری بھی اللہ دور فرما دے گے اب جن بیچاریوں کو بیوٹی پارلر پر جانے کا شوق رہتا ہے اور پتا نہیں اپنے فیس پر کیا کیا پروسیس وہ کرواتی ہیں تو ان کو چاہئے کہ اس آیت کو یا فقرے کو بار بار پڑھے تاکہ اللہ ان کے چہروں کی خوبصورتی کو دیکھ تک محفوظ رکھے اور تیسری چیز ہے اندھا پن اس سے مراد یہ ہے
کہ بینائی ہی چلی گئی یا آنکھو ں میں موتیا آگیا یا عینک لگانی پڑ گئی یہ سب ایک ہی بیماری کی تفصیلات ہے تو جن کی نظر کمزور ہو وہ بھی پڑھ سکتے ہی ںیا جن کو کنٹیکٹ لینز لگانے ہو تو اس مصیبت سے بھی جان چھوٹ گئی اور جن کی بینائی چلی گئی اللہ ان کے لئے بھی آسانیاں پیدا فرما دیتے ہیں تو پاگل پن کی بیماری ختم کوڑ پن کی بیماری ختم اور اندھے پن کی بیماری ختم اور چھوتا فرمایا فالج کی بیماری ختم فالج ایک تو ہوتا ہے کہ انسان کا ہاتھ یا پاوں کام ہی نہ کرے یا پھر اتنی کمزوری کہ عورت کہے مجھ سے تو کھڑا ہی نہیں ہوا جاتا میرے پاؤں سن ہوجاتے ہیں میرے ہاتھ سن ہوجاتے ہیں ۔تو یہ سارے چیزیں فالج کی ابتدائی سٹیجز ہیں تو یہ سب چیزیں ٹھیک ہو جاتی ہے اب باتئے کہ جس کو اتنی بڑی بیماریوں سے بچنے کی خوشخبری مل رہی ہو تو وہ اس عمل کو کئے بغیر رہ ہی نہیں سکتا اور عمل دیکھو چھوٹا کتنا ہے وہ جو فقرہ فرمایا حدیث میں وہ ہے ۔ سبحان اللہ العظیم و بحمدہ و لا حول و لا قوۃ الا باللہ ۔ اتنا سا فقرہ پڑھنے پر اللہ چہرہ بھی پر نور بنا دیتے ہیں میموری بھی تیز کر دیتے ہیں بینائی بھی تیز کر دیتے ہیں اور اللہ تعالی جسم میں طاقت بھر دیتے ہیں