اللہ کریم کو اپنے بندے کی شکرگزاری بہت پسند ہے اوروہ ا پنے شکر گزار بندوں کی ہر دعا کو قبول فرماتا ہے ۔انسان اگر شکر گزاری کرنا سیکھ لے تو یہ سب سے افضل عمل ہے ۔ہم لوگ شکر گزاری نہ کرنے کی وجہ سے زمانے کی مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔جیسا کہ شادی کا نہ ہونا اور ملازمت کا نہ ملنا ،یہ بھی نا شکری کا نتیجہ ہے۔جو لوگ چاہتے ہیں کہ انہیں اچھی ملازمت مل جائے اور جن کی شادی نہیں ہوپارہی ان کی شادی ہوجائے تو وہ سورہ نحل کی یہ آیت پڑھ کر دعا کیا کریں۔
وان تعدو انعمۃ اللہ لا تحصوھا ان اللہ لغفور رحیم۔
برائے ملازمت یا شادی اوّل گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے۔ پھر یہ آیت تین سو تیرہ بار، پھر درود شریف گیارہ بار روزانہ مسلسل بلاناغہ اکتالیس روز پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ کامیاب ہوگا۔ اگر ملازمت کے لئے پڑھا ہے تو ملازمت مل جائے گی اور اگر شادی کے لئے پڑھا ہے تو شادی ہو جائے گی۔ اگر اکتالیس دن سے قبل ہی کام ہو جائے۔ تب بھی اکتالیس دن پورے کرے چھوڑے نہیں ۔