’اگر آپ کے موبائل فون کا Bluetooth آن ہے تو فوری طور پر بند کردیں کیونکہ۔۔۔‘ موبائل ماہرین نے سب سے خطرناک انکشاف کردیا، جان کر آپ بھی بلیوٹوتھ آن ہی نہیں کریں گے

بعض لوگ اپنے موبائل فون کا بلیو ٹوتھ کھلا رہ جانے کے حوالے سے بالکل احتیاط نہیں کرتے لیکن اب سائبر سکیورٹی ماہرین نے اس حوالے سے ایسا خطرناک انکشاف کر دیا ہے کہ آئندہ کوئی شخص اپنا بلیوٹوتھ آن ہی نہیں کرے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”بلیوٹوتھ کا آن رہنا صارفین کی سکیورٹی کے لیے انتہائی خطرناک ہے کیونکہ اس کے ذریعے ہیکرز اس موبائل فون تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ بلیوٹوتھ کے ذریعے جاسوسی کرنے والے سافٹ ویئر اور وائرس اس موبائل فون میں داخل کر سکتے ہیں اور فون کا تمام تر ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا تھا کہ ”ہیکرز کو کسی موبائل فون کا بلیوٹوتھ کھلا مل جائے تو انہیں اس موبائل فون کا کنٹرول حاصل کرنے میں صرف10سیکنڈ لگتے ہیں اور اس موبائل فون کے مالک کو اس واردات کا علم بھی نہیں ہوتا۔ اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ونڈوز سمیت ہر طرح کے آپریٹنگ سسٹم کے حامل فونز بلیوٹوتھ کے ذریعے انتہائی آسانی کے ساتھ ہیک کیے جا سکتے ہیں۔ بدقسمتی سے اینڈ پوائنٹ پروٹیکشن، موبائل ڈیٹا مینجمنٹ، فائروالز اور نیٹ ورک سکیورٹی سالوشنز جیسے حفاظتی اقدامات بھی ہیکرز کے بلیوٹوتھ کے ذریعے ہونے والے حملے کو نہیں روک پاتے کیونکہ یہ تمام ہوا کے ذریعے کیے جانے والے حملے کو روکنے کے لیے نہیں بنائے گئے۔ چنانچہ اس طرح کے حملے سے بچنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ اپنا بلیو ٹوتھ ہمیشہ بند رکھیں اور انتہائی ضرورت کے وقت ہی اسے آن کریں۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں