اسلام آباد (ویب ڈیسک) بوم بوم شاہد آفریدی نے بیٹیوں کو اپنی زچھی قسمت قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق اس بات میں تو کوئی شک نہیں ہے کہ بوم بوم آفریدی کے پورi دنیا میں چاہنے والے موجود ہیں۔شاہد آفریدی بھی اپنے مداحوں کو اپنی سرگرمیوں سے با خبر رکھتے ہیں۔وہ اکثر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہتے ہیں۔شاہد آفریدی کی چار
بیٹیاں ہیں۔ وہ اپنی بیٹیوں کے ہمراہ اکثر تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہتے ہیں۔شاہد آفریدی سے سوال کیا گیا کہ آپ کی ماشاءاللہ سے چار بیٹیاں ہیں،بیٹوں کے والد ہو کر آپ محسوس کرتے ہیں؟۔ جس کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میری بیٹیاں میری قسمت ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ میری ہر بیٹی کے ساتھ اللہ نے میری قسمت بہت کھولی ہے۔ایک انسان کے لیے اللہ کی طرف سے بیٹیوں سے بڑا تحفہ نہیں ہے۔مجھے پر بھی اللہ کا کرم ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ جن جن کی بیٹیاں ہیں اللہ تعالیٰ ان کی قسمت اچھی کرے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میرے لیے چاروں بیٹیاں برابر ہیں۔لیکن جو چھوٹی ہوتی ہے وہ سب سے زیادہ پیاری ہوتی ہے۔اس سے قبل معروف کرکٹر شاہد آفریدی نےکراچی میں جامعہ حسان بن ثابت میں حفظ القرآن الکریم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جب پتاچلا کہ اس مدرسے میں 950بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں، میں نے کہا کہ میں اس مدرسے کی تقریب میں لازمی جاؤں گا چاہے جیسے بھی جانا پڑے۔سب سے پہلے ان بچوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ میری الحمداللہ چار بیٹیاں ہیں، لیکن اگرمیرا کوئی بیٹا ہوتا تووہ بھی
مدرسے میں ان بچوں کے ساتھ بیٹھا ہوتا، یہ میں نے اللہ سے نیت کی ہوئی تھی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے دین کو صرف 2جگہوں پر محفوظ کیا ہے۔ ایک رائے ونڈ مرکزمیں اور دوسرا مدرسوں میں محفوظ کیا ہے۔یہاں سے اندازہ لگائیں کہ یہ بچے اتنا بڑا کام کررہے ہیں۔