لاہور (نیوز ڈیسک ) ورلڈکپ کی تیاریاں، قومی ٹیم کیلئے 13 نام فائنل کر لیے گئے، ممکنہ کھلاڑیوں کے نام بھی جاری کردی گئے، شعیب ملک، محمد حفیظ اور محمد عامر کی شمولیت سے متعلق فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے 13 ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عالمی کپ کیلئے قومی اسکواڈ
میں چار فاسٹ باولرز شامل کئے جانیکا امکان ہے۔سرفراز احمد ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت کرینگے۔ جبکہ جن دیگر کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لیے گئے ہیں ان میں فخر زمان، امام الحق، شعیب ملک، بابر اعظم، حارث سہیل، محمد عامر، حسن علی، شاہین آفریدی، فہیم اشرف، عماد وسیم، شاداب خان، محمد حفیظ، عثمان شنواری شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی محمد رضوان، آصف علی، محمد نواز اور عابد علی کے ناموں پر بھی غور کر رہی ہے۔ورلڈکپ اور دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ایک روز میں کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان رواں ماہ کے آخر میں انگلینڈ کیلئے روانہ ہوگی۔ قومی ٹیم انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ اور ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ سیریز کے بعد قومی ٹیم کچھ پریکٹس میچز بھی کھیلی گی، جبکہ عالمی کپ کیلئے قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے کرے گی۔