سوئنگ کے سلطان نے پی ایس ایل سے نیا ’وسیم اکرم‘ تلاش کرلیا وسیم اکرم نوجوان کھلاڑی کی حمایت میں کھڑے ہوگئے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کاحصہ بنانے کاعزم

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے محمد حسنین کی ورلڈکپ سکواڈ میں شمولیت کی مخالفت کرنے والوں کو بہترین جواب دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 52 سالہ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ محمد حسنین کو روکنے والے آخر کیا چاہتے ہیں؟ جب میں قومی ٹیم میں آیا تو صرف 17 سال کا تھا اور کسی بھی طرح کی کرکٹ نہیں کھیلی

تھی اور جب وقار یونس قومی ٹیم میں آئے تو صرف 18 سال کے تھے اور انہوں نے بھی بمشکل کوئی فرسٹ کلاس میچ کھیلا ہو گا۔وسیم اکرم نے مزید کہا کہ محمد حسنین جتنا زیادہ ٹیم کیساتھ رہے گا اس میں اتنا ہی اعتماد بڑھے گا اور فٹنس بھی بہتر ہو گی۔وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں محمد عامر بہترین باؤلر ہے ان پر تنقید مناسب نہیں ہے۔ورلڈ کپ کا فارمیٹ 1992 والا ہے، پاکستان ٹیم کے چانسز ہیں، اچھا کھیلنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمیں کوئی نیا بیٹسمین نہیں مل رہا ہے، کرکٹ کے معاملے پر ہمیں معیار کی طرف دیکھنا چاہئے۔واضح رہے کہ کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ محمد عامر کو اپنی کارکردگی پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے، ٹیم کا سٹرائیک باؤلر وکٹیں نہ لے رہا ہو تو کپتان کو پریشانی ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں