شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب نے شاہد آفریدی کو لیجنڈ قرار دینے پر گورنر سندھ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنماءاور وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب نے سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور انہیں لیجنڈ کہنے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بھی نہ بخشا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شاہد آفریدی اور لیجنڈری سکواش چیمپئن جہانگیر خان کے

ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا ”لیجنڈز کے ساتھ “۔ اس تصویر کے جواب میں ایمان مزاری نے فوراً ایک پرانا قصہ دہراتے ہوئے گورنر سندھ پر واضح کرنا چاہا کہ آفریدی کو لیجنڈ کہنے سے قبل ایک بار سوچ لیں۔ایمان مزاری نے لکھا ”شاہد آفریدی لیجنڈ نہیں بلکہ فخریہ طور پر عورتوں سے واضح نفرت کرنے والے انسان جن میں اتنی شائستگی بھی نہیں کہ ہماری خواتین کرکٹ ٹیم کیلئے کوئی ایک اچھا لفظ کہہ دیں، جب ان سے خواتین کرکٹ ٹیم کے بارے میں پوچھا گیا تو بولے پاکستانی خواتین بہت اچھا کھانا پکاتی ہیں“۔ ایمان زینب نے ناصرف شاہد خان آفریدی کا یہ پرانا قصہ دہرایا بلکہ انہوں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بھی مشورہ دے ڈالا کہ وہ آفریدی کو لیجنڈ کہنے پر ذرا پھر سے غور فرما لیں۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی سے ایک پرانے انٹرویو میں میزبان نے ان سے پوچھاتھا کہ آپ کس حد تک اس بات کے حق میں ہیں کہ پشاور میں لڑکیوں کی کرکٹ ہونی چاہیے، ٹیمیں بننی چاہئیں، کتنا دل کرتا ہے کہ ہماری خواتین کو بھی کھیلوں میں آگے آنا چاہئے؟۔ اس سوال کے جواب میں جواب میں آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری خواتین کے ہاتھ میں

ذائقہ بہت ہے، وہ کھانا بہت اچھابناتی ہیں۔ میزبان نے جب اپنے سوال سے متعلق استفسار کیا تو وہ بولے کہ ’تھینک یو، بس یہ جواب مل گیا ناں آپ کو؟ وہ کھانا بہت اچھا بناتی ہیں“۔بعد ازاں شدید تنقید کا سامنا کرنے پر شاہد آفریدی نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس ویڈیو کلپ کو غلط انداز میں پیش کیاگیا، وہ خواتین کی کرکٹ کے بہت بڑے حامی ہیں اور اگر آپ خواتین کرکٹرز سے پوچھیں تو وہ بتائیں گی کہ میں نے ان کیلئے سپانسرز حاصل کرنے میں کتنی محنت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں